رئیسانی قبائل و خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،میر فریدرئیسانی

بدھ 29 جولائی 2015 21:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)ممتاز قبائلی شخصیت میر فریدرئیسانی نے کہا ہے کہ رئیسانی قبائل و خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور چار سال قبل نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے کمسن لخت جگر نوابزادہ میر حقمل رئیسانی نے سرزمین بلوچستان کے لیے جو قربانی دی ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گی،چار سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید نوابزادہ میر حقمل خان رئیسانی کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان متحدہ محاذ صوبے کے عوام کی آواز ہے جس کے قائد سمیت کارکنوں نے صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے حقوق کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں جو ایک دن ضرور رنگ لائیں گی انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ صوبے میں جاری بدامنی اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان متحدہ محاذ صوبے کے عوام کو بدامنی اور بے روزگاری کے دلدل سے نکالنے سمیت انہیں طبقاتی نظام کے تسلط سے آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے صوبے کے عوام کو چاہیے کہ وہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے ہاتھ مضبوط بنائیں تاکہ صوبہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے حصول کی اس جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور شہید میر حقمل رئیسانی کے پیغام گھرگھر پہنچاکر عوام میں شعور بیدار کریں گے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران شہید نوابزادہ میر حقمل خان رئیسانی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں