کوئٹہ سے پکنک منانے کیلئے بولان ندی پر آنے والے چار نوجوان ڈوب کرجاں بحق

بدھ 29 جولائی 2015 16:16

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) کوئٹہ سے پکنک منانے کیلئے بولان ندی پر آنے والے چار نوجوان ڈوب کرجاں بحق ،لاشیں کوئٹہ روانہ گھر اور محلہ میں نوجوانوں کی ہلاکت پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ بی ایریا لیویز تھانہ ڈھاڈرکنڈلانی پل کے قریب کوئٹہ سے پکنک منانے والے چار نوجوان محمد شہزادمحمد شعیب ،دانش عرف ظفر اقبا ل اورسنی ڈوب کر جان بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نوجوانوں کی لاشوں کو گہرے پانی سے نکل کر ڈھاڈر سول ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع جب کوئٹہ میں ان کے گھروں کو پہنچی تو گھروں اور علاقہ میں کہرام مچ گیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں