سبی اور کوئٹہ میں فرنٹئیرکور کی سیکیورٹی فورسز کیساتھ کارروائیاں ‘ 8شدت پسندوں سمیت 21افراد گرفتار ‘قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل

سوئی اور لورا لائی میں 5 فراری کمانڈروں نے 10 ساتھیوں سمیت خود کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا

جمعہ 24 جولائی 2015 13:16

سبی/کوئٹہ/ڈیرہ بگٹی/لو رالائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) بلوچستان کے ضلع سبی اور کوئٹہ میں فرنٹئیرکور نے سیکیورٹی فورسز کیساتھ کارروائیوں میں 8شدت پسندوں سمیت 21افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا جبکہ دوسری جانب سوئی اور لورا لائی میں گیس پائپ لائن اڑانے میں ملوث 5 فراری کمانڈروں نے 10 ساتھیوں سمیت خود کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

جمعہ کو ترجمان ایف سی کے مطابق سبی کے علاقے گوٹھ یار محمد جمالی میں فرنٹئیرکور نے حساس اداروں کیساتھ کارروائی کے دوران تین شدت پسند وں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بیس عدد ایس ایم جی،دو ایل ایم جی،ایک را کٹ لانچر بمعہ 6گولے دو نائم ایم ایم اور ایک 12.7ایم ایم پسٹل سمیت سیکڑ وں راونڈ ز،برآمد کر لئے جبکہ کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں کار روا ئی کے دوران 13مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے ا سلحہ بھی بر امد ہوا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب8 دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا۔ پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سریاب ‘ سیٹلائٹ ٹاؤن اور ہزار گنجی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران انتہائی مطلوب 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم‘ بارودی مواد‘ ریموٹ کنٹرول اور دیگر ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں