سبی کے اساتذہ کو عید کی تنخواہوں سے محروم رکھنا زیادتی کے مترادف ہے،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن

خزانہ آفس کی جانب سے تنخواہیں نہ دینا اساتذہ کرام کے بچوں کی خوشیوں کے رنگ پھیکے کردیئے ہیں ،نوٹس لیا جائے ، بیان

جمعرات 23 جولائی 2015 18:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سبی کے سینئر نائب صدر حاجی مدثر محی الدین ،تحصیل صدر شاہد اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سبی کے اساتذہ کو عید کی تنخواہوں سے محروم رکھنا زیادتی کے مترادف ہے،خزانہ آفس کی جانب سے تنخواہیں نہ دینا اساتذہ کرام کے بچوں کی خوشیوں کے رنگ پھیکے کردیئے ہیں جبکہ عید الفطر پر تنخواہوں کے ملنے کے آسرئے پر کئی اساتذہ نے قرض لے کر عید کی جبکہ اکثریت عید کی مٹھاس سے محروم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عید کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات صوبائی حکومت نے اس لیے جاری کیئے تھے کہ ملازمین عیدالفطر کی خوشیوں سے محروم نہ رہیں لیکن خزانہ آفیسر سبی نے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اساتذہ کرام کو انتقامی کروائی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نااہل اور بدیانت خزانہ آفیسر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرکے انہیں فی الفور معطل کیا جائے اور اساتذہ کرام کی تنخواہوں کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں