خزانہ آفیسر سبی نے صوبائی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں ،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن

سینکڑوں اساتذہ عید الفطر کی تنخواہوں سے محروم رہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان،سیکرٹری تعلیم نوٹس لیں، مشترکہ بیان

جمعرات 23 جولائی 2015 18:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سبی کے سابق صدر رضا محمد بنگلزئی،سینئر اساتذہ جاوید اقبال موسیانی،راشد نذیر،محمد نذیر ہاڑہ۔

(جاری ہے)

محمد طاہر،علی اشرف نودھانی،عبدالرشید ہانبھی،محمد اختر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خزانہ آفیسر سبی نے صوبائی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں ،سینکڑوں اساتذہ عید الفطر کی تنخواہوں سے محروم رہے،جن کی عید پھیکی گزری اور بچوں کی خواہشات حسرت میں بدل گئی ،انہوں نے محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسران اور خزانہ آفس سبی کی جانب سے اساتذہ کرام کو عیدالفطر پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ملازمین کو عید کی تنخواہ پندرہ جولائی تک کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا لیکن خزانہ آفیسر سبی نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں اساتذہ کی تنخواہیں بند کردی جس کی وجہ سے اساتذہ کرام عید کی خوشیوں سے محروم رہے اور ان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ،انہوں نے کہا کہ نااہل خزانہ آفیسر نے صوبائی حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے ہیں اور تاحال اساتذہ کرام تنخواہوں کی ادائیگی سے محرام ہیں اور عید گزرنے کے باوجود بھی اساتذہ کرام کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ خزانہ آفسیر اپنے من پسند ملازمین کو متبادل پوسٹوں سے تنخواہیں ادا کرکے ان پر مہربان ہیں جبکہ ضلع بھر کے ایسے اساتذہ کرام جو متبادل پوسٹوں پر کام کررہے ہیں ان کی تنخواہیں بھی گزشتہ آٹھ ماہ سے بند ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان،سیکرٹری تعلیم ،سیکرٹری فنانس اور چیف انسپکٹر خزانہ کوئٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل خزانہ آفیسر اور محکمہ تعلیم کی نااہلی کا نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ کرام کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ملوث عناصر کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں