سبی اور گردونواح میں تیز ہواہوں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع

دریائے ناڑی و دریائے تلی میں نچلے درجے کا سیلابی ریلہ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار

جمعرات 23 جولائی 2015 17:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء ) سبی اور گردونواح میں تیز ہواہوں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع،دریائے ناڑی و دریائے تلی میں نچلے درجے کا سیلابی ریلہ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار ،تفصیلات کے مطابق سبی اور اس کے گردونواح میں مون سون کی بارشوں کے سلسلے کاآغاز ہوتے ہی علاقے میں تیز ہواہوں کے ساتھ موسلادھار بارش ،شہر جل تھل ہو گیا جبکہ گرمی کے ستائے لوگوں کے چہرئے بارش کے آتے ہی کھل اٹھے ،جبکہ پہاڑی سلسلوں سے آنے والا سیلابی ریلہ کی وجہ سے دریائے ناڑی اور دریائے تلی میں طغیانی آگئی ہے اوردریائے ناڑی سے ناڑی ہیڈ ورکس کے مقام سے سے 20ہزاکیوسک کانچلے درجے کا سیلابی ریلہ گزر چکا ہے تاہم دریائے ناڑی کے سیلابی ریلے سے بالا ناڑی اور زیریں ناڑی کی زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے مفید ثابت ہوگا،اس کے علاوہ دریائے تلی سے بھی نچلے درجے کا سیلابی ریلہ گزررہا ہے ،مون سون کی بارشوں کے سلسلے میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایری گیشن کی جانب سے عملہ کو ہائی الرٹ کرکے ہیوی مشینریز کو تیار کر لیا ہے جبکہ عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں