عیدالفطر کے موقع پر عید گاہوں،مساجد ،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کو جانے والے روٹس پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا گیا

عید کے موقع پر میونسپل ایمپلائز کی چھٹیاں بھی منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر الرٹ رکھا گیا ہے ، چیئرمین میونسپل کمیٹی

پیر 20 جولائی 2015 20:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء ) چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داؤد رند اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی نے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر عید گاہوں،مساجد ،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کو جانے والے روٹس پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ عید کے موقع پر میونسپل ایمپلائز کی چھٹیاں بھی منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر الرٹ رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے والے مختلف افراد سے خصوصی بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر صحت و صفائی کے حوالے شہر بھر میں صفائی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے گئے ہیں جبکہ مساجد،عید گاہون ،امام بارگاہون اور قبرستانوں کو جانے والے روٹس پر میوسپل عملہ کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں تاکہ نماز عید اور اس کے بعد لوگوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑئے جبکہ بازاروں میں بھی وقفہ وقفہ سے صفائی کروائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عید سے ہمیں نظم و ضبط اور ملنساری کا درس ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں