عیدکا دن ملنساری اور اخوت کا درس دیتا ہے، پر مسرت موقع پرغریب افراد کی مدد کرکے انہیں خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے ،ڈپٹی کمشنر سبی

پیر 20 جولائی 2015 20:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء )ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ عیدکا دن ملنساری اور اخوت کا درس دیتا ہے،عید کی خوشیوں میں لوگوں کو شریک کرکے اسے دوبالا کرنا چاہیے،عید کے پر مسرت موقع پرغریب افراد کی مدد کرکے انہیں خوشیون میں شامل کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر عید ملنے والے مختلف قبائلی عمائدین،سرکاری آفیسران سول سوسائٹی کے نمائندون صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ عیدسے ہمیں خوشیوں کے ساتھ ساتھ بھائی چارئے ،ملنساری اور اخوت کا درس ملتا ہے ،رمضان کے مقدس مہینہ کے اختتام پر عید کادن امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے اور اس بابرکت اور خوشیوں سے بھرئے اسلامی تہوار کے موقع پر ہمیں اپنے ارد گرد غریب و نادار افراد کو تنہاء نہیں چھوڑنا چاہیے اور طفرانہ و زاکواة کے علاوہ ایسے استحقاق کے مستحق افراد کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عید کی خوشیوں کودوبالا بنایا جاسکے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں