پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،میر صادق عمرانی

جمہوریت کی بقاء کی خاطر پیپلز پارٹی کی جدوجہد منزل کے حصول تک جاری رہے گی،وفد سے گفتگو

پیر 20 جولائی 2015 19:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر و سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،جمہوریت کی بقاء کی خاطر پیپلز پارٹی کی جدوجہد منزل کے حصول تک جاری رہے گی،پیپلز پارٹی بلوچستان کی مضبوط ترین جماعت ہے ،کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،کارکن پارٹی پیغام گھرگھر پہنچانے کے لیے اپنی کارکردگی میں تیزی لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچرل ذاکر حسین جاموٹ کی قیادت میں عید ملنے والے سبی کے وفد سے بات چیت میں کیا وفد میں پیپلز لیبر بیورو ضلع سبی کے صدر عبدالستار گیچکی ،غلام مصطفے ہوتی ،موسی خان خجک اور دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کی خاطر پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں جسے فراموش نہیں کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں کسی قسم کے اختلافات موجود نہیں ہیں بلکہ منفی پروپیگینڈا کرکے پارٹی کی ساکھ کو کمزور بنانے کی سازش کی جارہی ہے جسے کارکن ناکام بنا دیں گے ،انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی پیغام کو گھرگھر پہنچائیں اور آنے والے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں، پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی قومی سیاسی جماعت ہے،جس نے اپنے دور اقتدار میں ہزاروں بے روز گار نوجواں کو روز گار فراہم کیا ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کی خاطر قربانی دینے والے کارکنوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور آنے والے وقت میں پہپلز پارٹی حکومت میں آکر عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں