سبی،سید نور احمدشاہ خجک کا ضلعی انتظامیہ،صحافی برادری کونسلران اور قبائلی عمائدین کے اعزا ز میں افطار ڈنر

جمعہ 17 جولائی 2015 17:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء)پشتونخواء میپ کے صوبائی رہنماء سید نور احمدشاہ خجک کی جانب سے ضلعی انتظامیہ،صحافی برادری ،کونسلران اور قبائلی عمائدین کے اعزا ز میں افطار ڈنر کا اہتمام،ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ،ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ،ڈی پی او میرانور کھیتران سمیت صحافی برادری،قبائلی عمائدین بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق پشتونخوامیپ کے صوبائی رہنماء ڈاکٹرسید نور احمدشاہ خجک کی جانب سے ضلعی انتظامیہ،بلدیاتی اداروں کے نومنتخب نمائندوں،صحافی برادری اور قبائلی عمائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا افطار ڈنر میں ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ،ڈی پی او میر انور کھیتران،ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،میونسپل چیئرمین حاجی داؤد رند،چیف آفیسر میر محمد خان سیلاچی ،نائب تحصیلدار نصیر احمد ترین،رسالدار عارف مری،عنایت اللہ ایڈوکیٹ مرغزانی،ایس ایچ او سٹی میر جاوید کھوسہ ،ٹریفک سارجنٹ میر لشکران گشکوری،ڈی ایس پی سٹی نور محمد بڑیچ،میرحبیب رند،سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ میر سلیم گشکوری،سردار خدائیداد خجک ،ملک شکرخان ،ملک عبدالستار دہپال،حاجی حیات رند،جلال خان خجک، سمیت قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں