پی ٹی سی ایل کی زیر سمندرکیبل خراب ہو نے سے انٹر نیٹ سروس معطل،عوام مشکلات کاشکار

جمعہ 26 جون 2015 15:55

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء )پی ٹی سی ایل کی زیر سمندرکیبل خراب ہو نے سے سبی کوئٹہ کراچی سمیت ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس معطل کئی علاقوں میں انٹر نیٹ نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا صارفین شدید مشکلات کا شکار کر نا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی تی سی ایل کی زیر سمندرکیبل ایس ایم ڈبلیو4خراب ہوجانے کے باعث سبی ہرنائی کوئٹہ بختیار آباد سکھر کراچی لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی جبکہ کئی علاقوں میں سروس نے مکمل طور پر کام کرنا بھی چھوڑ دیا سبی وگردونواح میں کئی ماہ سے ڈی ایس ایل سروس بھی خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہے پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بھی مدد نہ کی جاتی زیر سمندر کیبل کو درست کرنے کیلئے پی ٹی سی ایل کے اہلکار کام کررہے ہیں تاہم کیبل کی خرابی دور کرنے میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں