کیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ
بدھ 24 جون 2015 15:59
سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) کیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ،واپڈا کی نجکاری ملک اور عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے حکومت ہوش کے ناخن لے احتجاجی مظاہرہ سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق واپڈیا ہائیڈرو یونین سبی کی جانب سے ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرویونین کے سرکل چیئرمین حاجی افضل کھوسہ،عیسیٰ خان سیلاچی ، بشیر احمد چانڈو،سلطان ابڑو، عبدالمجید کھوسہ ،فضل احمدنے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کا جو فصیلہ کیا گیا ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے انہوں نے کہا کہ اس سے واپڈا مزید خسارئے میں جائے گا جبکہ واپڈا سے منسلک لاکھوں ملازمین کا بھی معاشی قتل ہوگا جس کی واپڈا ہائیڈرو یونین سمیت ملک بھر کے مزدور پرزور مخالفت کرئے گی اور واپڈا کو کسی صورت نجکاری میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج واپڈا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور واپڈا کی ترقی کے لیے کام کرنے والے ملازمین جو شب وروز اپنا خون پسینا ایک کرکے ادارئے کو مستحکم بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری ملک بھر کے ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا جس کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سیسہ پلائی دیوار بن کر ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے واپڈا سمیت قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو ملازمین ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘
سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو قتل
سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق
سبی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری شہید ،2افراد زخمی
سبی میں میونسپل کمیٹی سبی کے سامنے رمضان سستا بازار کا انعقاد
رمضان المبارک کے سلسلے میں لوگوں کو رمضان المبارک میں سستی اشیاء فراہم کرنے کے سلسلے میں ضلعی انظامیہ ..
سبی، بلوچستان ریڈرز کلب کے زیر اہتمام سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد
سبی، بلوچستان ریڈرز کلب کے زیر اہتمام سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد
سبی کے انوائرمنٹل سیمپل میں پولیو وائرس کا مثبت آنا باعث تشویش ہے ، سید زاہد شاہ
سبی پولیس کی جانب سے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیس لائن سبی میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز
سبی کا تاریخی میلہ پورے اہمیت کا حامل ہے ، ڈاکٹر خدائے رحیم
سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سبی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال ،تمام کاروباری ..
سیبی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری