سبی کے گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشیوں ، ناڑی اور تلی ندی میں اونچے درجے کا سیلا ب

بدھ 24 جون 2015 15:58

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء)سبی کے گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشیوں کے باعث دریائے ناڑی اور تلی ندی میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزر رہے ہیں قریبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ،سلطان کوٹ میں سیلابی پانی نے صبرانی بچاو بند کو بہا کر گیا محکمہ ایری گیشن کے ذرائع کے مطابق سبی اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں گذشتہ شب طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ آیا ہے اس وقت دریائے ناڑی میں سبی کے مقام پر 80ہزار کیوسک پانی گذر رہا ہے جس سے بالا ناڑی کے بعض علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ کے تلی ندی میں بھی اونچے درجے کا سیلابی آیا ہے اس وقت تلی کے مقام پر 25ہزار کیوسک پانی گذر رہا ہے تلی ندی میں سیلابی ریلہ نے سلطان کوٹ کے مقام پر صبرانی بچاو بند کو بھی بہا کر لے گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ کے سبی شہر میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ‘

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں