سبی و گردونواح میں شدید گرمی ،درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

شدید گرمی سے ایک شخص ہلاک ،پانچ افراد بے ہوش ،درجن سے زائد افرا د ہسپتال پہنچ گئے

ہفتہ 20 جون 2015 17:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء ) سبی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گرمی ،درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے،شدید گرمی کے باعث ایک شخص ہلاک ،پانچ افراد بے ہوش اور ایک درجن سے زاہد افرا د متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق سبی ،بختیار آباد ،لہڑی،ڈھاڈر اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں شدید گرمی کے باعث سبی میں گلاب ریلو کے رہاشی بھاول خان ولد محمد یعقوب گرمی لگنے سے جانبحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد بے ہوش ،درجنوں افراد گرمی لگنے سے متاثر ہوکر مختلف ہسپتال پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

سبی میں دوپہر سے دوکانیں،مارکٹیں بند ہو گئے ہیں بازار اور گلیاں سنسان ہوگئے ہیں شدید گرمی کے باعث کاروبار مفلوج اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔جبکہ شہر میں شدید گرمی کے باعث برف کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے دوسری جانب لوگوں نے گرمی سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مقامات،پارک،اورندی نالوں کی جانب رخ کیا،اور سارا دن ندی لوں ،ٹھنڈے مقامات اور پارک میں گذرے.۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں