سبی ،مڈل سٹینڈرڈ سکالرشپ امتحانات 2015کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 18 جون 2015 17:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر /چئیرمین ضلعی تعلیمی بورڈ سبی کے تحت مڈل سٹینڈرڈ سکالر شپ امتحانات 2015کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ،میدان طالبات نے مار لیا ،پہلی،دوسری ،اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دہپال خورد سبی کے طالبات نے حاصل کرئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سبی کے مڈل سٹینڈرڈ سکالرشپ امتحانات 2015میں کل 198امیدواروں نے فارم جمع کرائے جن میں سے 24امیدواران امتحانات میں شریک نہ ہوئے نتائج کے مطابق174شریک امیدواروں میں سے 121امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 70%رہاپہلی تین پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں واضح رہے ان تینوں طالبات کا تعلق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دہپال خورد سبی سے ہے پہلی پوزیشن فرزانہ بنت حمزہ خان رول نمبر 117نے 664/800،دوسری پوزیشن شمع بتول بنت کریم بخش رول نمبر122نے656/800اور تیسری پوزیشن فضیلہ بنت محمد مراد رول نمبر 121نے 648/800نمبر حاصل کی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی امان اﷲ نوتیزئی نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئیند ہ بھی محنت جاری رکھیں گے اور اپنے والدین ،سکول ،علاقہ اور صوبہ کا نام روشن کریں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں