محکمہ لائیواسٹاک سبی کے ڈویژنل ڈائریکٹر دفتر سے محروم

ڈپٹی ڈائریکٹر سرکاری گاڑی ،رہائش نہ ہونے کی وجہ سے محکمانہ امور انجام دینے سے قاصر،ضلع بھر کی ڈسپنسریوں کو سپروائزر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

جمعرات 18 جون 2015 17:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء )محکمہ لائیواسٹاک سبی کے ڈویژنل ڈائریکٹر دفتر سے محروم،ڈپٹی ڈائریکٹر سرکاری گاڑی اور رہائش نہ ہونے کی وجہ سے محکمانہ امور انجام دینے سے قاصر،ضلع بھر کے ڈسپنسریوں کو سپروائزر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،مسائل سے دوچار افسران مالداروں کے مسائل کیسے حل کریں گے سوالیہ نشان ؟تفصیلات کے مطابق صوبے کے سب سے بڑئے محکمہ اور سب سے زیادہ جی ڈی پی دینے والے محکمہ کے ڈویژنل اور ضلعی افسران بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ڈویژنل ڈائریکٹر کے پاس بیٹھنے کے لیے اپنا دفتر اور اسٹاف تک موجود نہیں ہے جو عارضی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر میں بیٹھ کر محکمانہ امور انجام دینے پر مجبور ہیں جبکہ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے گزشتہ تین ماہ سے اپنے عہدئے کا چارج سنبھالا ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ موصوف سرکاری گاڑی اور رہائش سے بھی محروم ہیں موٹر وہیکل نہ ہونے کی وجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے ضلع کے ڈسپینسریوں اور قدرتی چراگاہوں کا دورہ کرنے سے بھی معذور نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے محکمانہ امور متاثر ہورہے ہیں جبکہ ضلع بھر کی ڈسپینسریوں کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سپروائزرز کے رحم و کرم پر چل رہی ہیں جس کے باعث مالدار طبقہ جانوروں کی ویکسینشن اور ان کے علاج معالجہ کے لیے پریشانی سے دوچار ہیں سبی کے عوامی حلقوں اور مالداروں کا کہنا ہے کہ جس محکمہ کے افسران خود مسائل سے دوچار ہوں وہاں مالداروں کا کیا پرسان حال ہوگا یہ حکام کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

؟

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں