وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ماہی گیری میر اکبر آسکانی سے مسلم لیگ( ن) ضلع گوادر کے وفد کی ملاقات

منگل 9 جون 2015 18:19

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ماہی گیری وپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی میر اکبر آسکانی سے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گوادر کے نمائندہ وفد نے ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری محمد عمر کلانچی اور ناصر نیازکی قیادت میں ملاقات کی ، اس موقع پر ضلع کونسل گوادر کے ممبر حاجی ابراہیم بھی موجودتھے پارٹی وفد نے گوادرپورٹ آپریشنل کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر پورٹ اینڈشپنگ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں صوبائی مشیر سے تبادلہ خیال کیا، صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی نے مسلم لیگی وفد سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی مرکزی قیادت ضلع گوادر کی ترقی کے حوالے سے پرعزم ہے حالیہ وفاقی بجٹ میں گوادر کی ترقی کیلئے خطیر فنڈز کی منظوری اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ گوادر کی پسماندگی کا دورختم ہونے والا ہے انھوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اﷲ زہری بلوچستان میں مسلم لیگ کو منظم سیاسی جماعت بنانے کیلئے کارکنوں کی مشاورت سے اقدامات اٹھا رہے ہیں ،نواب ثناء اﷲ زہری کی سیاسی بصیرت اور تدبر کی بدولت بلوچستان میں آج مسلم لیگ ناقابل شکست پارٹی بنکر ابھری ہے حاجی میر اکبر آسکانی نے گوادر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں تمام مسلم لیگی وزراء پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع گوادرمیں بیروزگار ی کیوجہ سے نوجوانوں میں پیداہونیوالی بے چینی کا ہمیں احساس ہے وفاقی حکومت سے بلوچستان کے کوٹے کی ملازمتوں پر گوادر کے نوجوانوں کو ملازمتیں دلانے کے حوالے سے ہم کوششیں کرینگے ،صوبائی سطح پر ہم نے محکمہ فشریز میں میرٹ پر گوادرکے نوجوانوں کو ملازمتیں بلاتفریق فراہم کی ہیں ،آج ملازمتیں ملنے کے بعد گوادر کے وہ نوجوان اپنے خاندانوں کی معاشی کفالت کے ساتھ علاقے کی ترقی میں اپنا رول اداکررہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا مسلم لیگ کے منشور میں شامل رہا ہے وفاقی محکموں میں آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع میسر کرنے کیلئے ہم کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں