سبی، وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ نویں روز بھی جاری رہا

منگل 9 جون 2015 18:18

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ نویں روز بھی جاری رہی نویں روز ضلعی صدر ملک شاہ میر خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عمر کھیتران سینکڑوں اساتذہ کی موجودگی میں تین گھنٹے کی علامتی بھوک ہرتال ہر بیٹھے اس موقع پر آرگنائزر بشیر احمد سومرو، سینئر نائب صدر جلال الدین سیلاچی، نائب صدر ارشاد احمد، ،فنانس سیکرٹری بشیر احمد ، آرگنائزر پکار خان سیلاچی ، ، شیر محمد ، عبدالواہاب , بہادر خان اور سید گلاب شاہ۔

(جاری ہے)

محمد انور دہپال کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد اساتذہ کرم و مختلف مزدور رہنماؤں و کارکناں کی بڑی تعداد موجود تھے خزانہ آفیسر کی 5فیصد رشوت کی دیمانڈ اور 15فیصد میڈیکل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف خنزانہ آفیسر کے ٹرانسفر تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا اس موقع پر مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد رشوت کا صرف وطن ٹیچرز کے ساتھ ہی نہیں بلکہ سبی کے تمام ملازمین اس ناسور سے متاثر ہیں کرپٹ خزانہ آفیسر تمام ملازمین سے پانچ فیصد رشوت کی ڈیمانڈ کرتا ہے یہ سبی کے تمام ملازمین کا مسئلہ ہے اس لئے تما م تنظیموں کو مشترکہ طور پر جدوجہد کی ضرورت ہے بھوک ہڑتالی کیمپ میں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عمرکھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ جبکہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایش جو اساتذہ کے نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں انہوں نے اپنے مفادات حاصل کرنے کی خاطر اس تحریک کی حمایت کرنی چاہیے تھی مگر جی ٹی اے نے بھرپور مخالفت کی جو اساتذہ کے جذبات اور مفادت سے سودے بازی اور کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ جی ٹی اے کے علاوہ سبی کی تمام تنظیموں نے بھر پور ساتھ دیا اور مسائل کے حل ہونے تک جدوجہد میں برابر کے شریک رہنے کی یقین دہانی کرائی مقررین نے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں