جمعیت علماء اسلام صوبہ بھر میں تیزی کے ساتھ فعال ہو رہی ہے،مولانا عطاء اللہ بنگلزئی

ہفتہ 30 مئی 2015 20:10

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی نے جامع مسجد الہ آباد میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام صوبہ بھر میں تیزی کے ساتھ فعال ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی امیر مولانا فیض محمدا ور جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان کی جمعیت سے گہری وابستگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے وہ دن رات محنت کر رہے ہیں اور تمام اضلاع میں جلسہ عام سے خطابات کر رہے ہیں انشاء اللہ العزیز وہ دن دور نہیں جو کہ پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ ہو گا ہر غریب ہر مظلوم کو اپنا حق اپنے گھرمیں ملے گا اجلاس سے مولوی تاج محمد سومرو،مولانا عبد الحمید ،حافظ نذیر احمد ،مولانا یحییٰ نے بھی خطاب کیا اجلاس میں حاجی محمد ارباب ،عبدالرحیم کھوسہ ،ملک محمد موسیٰ ،قاضی احسان اللہ ،فقیر محمد ،مولوی عزیز اللہ ،غلام محمد خجک ،مولانا عبد السلام ،عبدالحئی اور عبدالطیف و دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں