لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹر اینڈمیرین سائنسز کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 22 مئی 2015 21:37

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء )لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹر اینڈمیرین سائنسز کے طلباء و طالبات میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد،تقریب کے مہمان خوصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ تھے، تقریب میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن بلوچ،ڈاکٹر نصراﷲ بنگلزئی سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بے حد خوشی ہو رہی ہے کہیونیورسٹی کے طلباء و طالبات اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی جانب سے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور آئی ٹی کے شعبہ میں انہیں مدد دینے کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی ہذاہ کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کا صحیح استعمال ہی ہمیں ترقی کی جانب گامزن کر سکتا ہے، اور موجودہ صدی کے تقاضوں کے مطابق موجودہ صدی کے چیلنجوں سے نبردآزماء ہونے کے علاوہ کسی چیز تک رسائی کو بھی لیپ ٹاپ ہی آسان اور ممکن بناتا ہے،انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ کامیابیوں کو چھو سکیں ،تقریب کے آخر میں وائس چانسلرت پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے انہو ں نے وزیر اعظم میا ں نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں