وطن ٹیچر ز ایسوسی ایشن سبی نے اپنے مطالبات کے حق میں 21 مئی سے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا

پیر 18 مئی 2015 17:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء )وطن ٹیچر ز ایسوسی ایشن سبی نے خزانے آفیسر و اسسٹنٹ خزانہ آفیسر کے خلاف اکیس مئی کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے ،تفصیلات کے مطابق وطن ٹیچر ز ایسوسی ایشن تحصیل و ضلع سبی کے کابینہ کے عہدیداراں کا اجلاس منعقدہ ہو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فنانس کی طرف سے اساتذہ کے منظور شدہ 15%میڈیکل الاؤنس کی عدم ادائیگی اور پانچ فیصد غنڈہ ٹیکس لینے کے خلاف خزانے آفیسر سبی اور اسسٹنٹ خزانہ آفیسر کے خلاف اکیس مئی بروز جمعرات ایک پر امن احتجاجی ریلی گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد سے نکالی جائیگی جو پریس کلب سے ہوتا ہوا خزانہ آفس کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کریگی احتجاجی مظاہرے میں سبی ملازمین اتحاد کی تمام تنظمیں شرکت کرینگی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں