عبد الہادی جیل سپرٹنڈنٹ ژوب کی اچانک وفات پر جے یو آئی نظریاتی کا اظہار افسوس

پیر 18 مئی 2015 17:20

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر حاجی محمد قاسم،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر ڈپٹی جنرل سیکرٹری منظور احمد مری ،پریس سیکرٹری محمد دین مری ،ضلعی سالار حافظ محمد ،نائب امیر صوفی محمد عیسیٰ ،حاجی رسول بخش ،حاجی جان محمد مری ،حاجی نور احمد سیانچ ،عبد الستار خجک ،محمد یعقوب ،نذیر احمد ترابی اقلیتی یونٹ کے صدر مہیش کمار اور دیگر رہنماؤں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا نوراللہ کے بھائی عبد الہادی جیل سپریٹنڈنٹ ژوب کے اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے آمین ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں