سبی ،گردونواح میں شدید گرمی ،سورج سوا نیزے پرآگیا،شدید گرمی سے 11افراد بے ہوش

بازار ویران،لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے،درجہ حرارت 94سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا

پیر 18 مئی 2015 17:15

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء ) سبی شہر اور گردونواح میں شدید گرمی ،سورج سوا نیزے پرآگیا،شدید گرمی سے گیارہ افراد بے ہوش ومتاثر، بازار ویران،لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے،درجہ حرارت 94سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا،تفصیلات کے مطابق سبی شہرو گردونوح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں گرمی کی شدت اتنی تیز ہوگئی ہے کہ جیسے سورج سوا نیزئے پر اتر آیا ہو ،درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا،شدید گرمی کے باعث دوپہر کو بازار اور گلیا ں ویران ہوگئے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے، شدید گرمی کے باعث گیارہ افراد بے ہوش ومتاثرہوگئے ہیں ڈاکٹرعلی احمد بلوچ کے مطابق شدید گرمی سے بچنے کے لیے سر پر سفید کپڑا رکھیں جبکہ ٹھنڈئے مشروبات ،لیموں پانی ،نمک ملا پانی استعمال کرکے ضائع ہونے والے نمکیات کو بحال کیا جاسکتا ہے جبکہ دوپہر کے وقت،چھوٹے بچے،بوڑھے بزرگ گھومنے سے اجتناب برتا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں