خزانہ آفس سبی میں کروڑوں کے گھپلے

پیر 18 مئی 2015 16:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء)وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر شا ہ میر خان نے کہا کہ خزانہ آفس سبی میں کروڑوں کے گھپلے کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وطن ٹیچرز سبی کی کوششوں اور جدوجہد سے منظور شدہ 15%میڈیکل الاؤنس کے بل انکے سامنے پیش کیے گئے تو خزانہ آفیسر نے کچھ اساتذہ کے بل منظور کر کے 15%میڈیکل الاؤنس ادائیگی کی گئی اس طرح تقریباًسبی کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 50اساتذہ کو یہ الاؤنس دیا گیا اس کے بعد خزانہ آفیسر نے 5%رشوت لینے کا مطالبہ شروع کر دیا وطن ٹیچرز سبی نے خزانہ آفیسرسبی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ ضلع سبی کے ٹائم سکیل B-16میں آنے والے تمام اساتذہ کرام کو حکومت بلوچستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 15%میڈیکل الاؤنس دینے کیلئے فوری طور پر خزانہ آفیسر اور اسسٹنٹ خزانہ آفیسر کو ہدایت کی جائے تاکہ اساتذہ کا یہ دیرینہ مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں