مولانا عبدالواسع کے قافلے پر بم دھماکہقابل مذمت ہے ،مولانا نظام الدین

پیر 18 مئی 2015 16:12

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء)جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے اراکین مولانا نظام الدین اورمحمد جمیل کھوسہ ،مولانا ریاض الدین ،مولانا محمد یاسر ،مولاناضیاء الدین ،مولانا محمد ہاشم نے اپنے مشترکہ بیان میں مولانا عبدالواسع کے قافلے پر بم دھماکہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو مرعوب نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ مولانا عبد الواسع پر ہونے والا حملہ قابل مذمت اقدام ہے ایسے واقعات کے ذریعے امن دشمن عناصر صوبہ میں دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالواسع ایک مدبر سیاسی شخصیت ہے اور ان پر اس طرح کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالواسع کے قافلے پر بم حملہ صوبے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازشیں ہے جو وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالواسع پر ہونے والا بم حملہ بزدلانہ اقدام ہے امن دشمن عناصر اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے اب انہوں نے مذہبی اور سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا عبد الواسع پر پے درپے حملوں کا ارباب اقتدار نوٹس لے اور اسطرح کے حملوں کی روک تھام کے لیے واضح اقدامات کرے کچھ وقت سے جمیعت علماء اسلام کے اعلیٰ قیادت کو جس طرح نشانہ بنایا جارہا ہے ان کو راہ سے ہٹانے کے راستے اختیار کیے جارہے ہیں مولانا عبدالواسع پر حملہ بھی اس کی ایک کڑی ہے جمعیت کے صف اول کے قائدین پر حملے نہ روکے گئے تو طاقتور طبقہ سن لے جمعیت کے متوالے آخرتنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق ان کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے پر مجبور ہوجائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مولانا عبدالواسع جیسے صاحب بصیرت اور زیرک سیاست دان کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو پاکستان کیا پورے خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں