ایڈیشنل سیشن جج بھاگ نے دو مختلف مقدمات میں ملزمان کو سزا کا حکم سنا دیا

جمعہ 15 مئی 2015 17:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء )ایڈیشنل سیشن جج بھاگ بمقام ڈھاڈر محمد یوسف کاکڑ نے دو مختلف مقدمات میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ بالا ناڑی کے مقدمہ نمبر 34/13میں ملزم محمد رفیق ولد حاجی خان کو اسلحہ برآمدگی کی جرم میں پانچ سال قید با مشقت اور پانچ ہزار روپے جرمانے کا سزا سنایا عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک ماہ قید بھگتنی ہوگی ایک اور مقدمے میں لیویز تھانہ سنی کے ملزم امام دین اور پارہ دین ولد محمد قاسم کو دفعہ 395تعزیرات پاکستان کے جرم ثابت ہونے پر سات سال قید سخت اور 20000ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایا عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ ماہ قید بھگتنی ہو گی استغاثہ کی جانب سے مقدمات کی پیروی ڈسٹرکٹ اٹارنی اسد رشید نے کی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں