صارفین کو بجلی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائیگی،لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کردی گئی ہے،ڈائریکٹر کیسکو بلوچستان

جمعرات 14 مئی 2015 17:49

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) ڈائریکٹر کیسکو بلوچستان حاجی احمد حسین لہڑی نے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائیگی،لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کردی گئی ہے،سبی میں وولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آٹھ نئے ٹرانسفارمرز مہیا کردیئے گئے ہیں،5ہزار700صارفین کے ذمہ سوادوکروڑ روپے کے بقایات ہیں،کیسکو مالی بحران کا شکار ہوچکا ہے ،ملازمین کی تنخواہیں اُوور ڈرافٹ کے ذریعے ادا کی جارہی ہیں،صارفین بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں بجلی بغیر کسی تعطل کے فراہم کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی ہال سبی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داؤد رند کی صدارت میں میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایکسیئن کیسکوعبدالستار لاشاری،ایس ڈی او کیسکو غلام مجتبیٰ رند،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،میونسپل وائس چیئرمین میر شہداد خان مری،سرکل چیئرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سٹی سبی حاجی افضل کھوسہ،کونسلران میر حمل خان گہرامزئی،میر اﷲ داد جتوئی،حاجی حیات رند،وڈیرہ سمندر خان ٹالانی،میر غلام رسول مگسی،ندیم زیدی،حاجی گل زمان ہانبھی،انجمن تاجران کے رہنماء میر امداد جان باروزئی،ہندو پنچائیت کے رہنماء سیٹھ سیوارام ،دیوان چند،ڈاکٹر سدھام چند سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں،میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیسکو بلوچستان حاجی احمد حسین لہڑی نے کہا کہ کیسکو اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے سخت سردی ہو یا پھر شدید گرمی کیسکو اہلکار صارفین کے گھروں کو روشن رکھنے اور ان تک بجلی کی سہولت پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو کی کارکردگی میں بہتری واجبات کی ادائیگی ہی سے ممکن بنائی جاسکتی ہے اور اس ضمن مین سبی کے صارفین کا دیگر علاقوں کی نسبت کیسکو کے ساتھ رویہ انتہائی شائستہ اور دوستانہ ہے جبکہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے عوام اپنے ذمہ واجب الادہ بجلی کے بلز ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سبی کے 5ہزار700صارفین کے ذمہ سوادو کروڑ روپے کے کیسکو کے وجبات ادا کرنے ہیں جس کی وصولی کے لیے منتخب عوامی نمائندوں،تاجر برادری،ہندو پنچائیت اور سول سوسائٹی کا تعاون ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کیسکو مالی بحران کا شکار ہوچکا ہے حتیٰ کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی بینکوں سے اُوور ڈرافٹ لے کر کی جارہی ہیں اور کیسکو کے استحکام اور بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانے کے لیے صارفین اپنے ذمہ واجبات فوری طور پر ادا کرکے اپنا قومی فریضہ پورا کریں،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں ماضی کی نسبت کمی لائی گئی اور شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ وولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سبی میں نئے آٹھ ٹرانسفارمرز فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ ایمر جنسی ٹرانسفارمزر بھی جلد فراہم کیئے جائیں گے،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی داؤد رند نے کہا کہ کیسکو ہمارا قومی ادارہ ہے جس کی ترقی واستحکام کے لیے عوامی نمائندئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ کیسکو کو مالی بحران سے بچانے کے لیے بقایات جات کی وصولی کے لیے میونسپل کمیٹی کے کونسلران اپنے اپنے وراڈز کی سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ ہم اپنے قومی ادارئے کو غیر مستحکم ہونے سے بچا سکیں،دریں اثناء کھلی کچہری میں کونسلران ،عوامی نمائندوں اور صارفین نے درپیش مسائل سے ڈائریکٹر کیسکو بلوچستان کو تفصیلاً آگاہ کیاجس کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں