سبی، صحتمند معاشروں کی تشکیل کیلئے زچہ و بچہ کی صحت پر توجہ ناگزیر ہے،صحتمند ماں ہی صحتمند نسل پروان چڑھا سکتی ہے،ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ

منگل 12 مئی 2015 16:43

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء )صحت مند معاشروں کی تشکیل کے لیے زچہ و بچہ کی صحت پر توجہ ناگزیر ہے،صحت مند ماں ہی صحت مند نسل کو پروان چڑھا سکتی ہے،سبی میں زچہ و بچہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل پروگرام کے تحت محکمہ صحت کے اہلکار اور رضاکار دن رات مصروف عمل ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد خواجہ خیل،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر قادر ہارون،اکاؤنٹس سپر وائزر میر علی بلیدی نے نیشنل پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت سے متعلق کی جانے والی واک سے خطاب میں کیا،قبل ازیں واک شہرکی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈویژنل ڈائریکٹر دفتر پر اختتام پذیر ہوئی ،واک میں محکمہ صحت کے سینکڑوں مردو خواتین اہلکار اور رضاکاروں نے شرکت کی ،واک سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحت مند نئی نسل کے لیے صحت مند ماں کا ہونا ناگزیر ہے ہمیں چاہیے کہ زچگی کے دوران ہم ماں کی صحت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ایک صحت مند معاشرئے کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے،انہوں نے کہا کہ زچگی کے دوران زچہ کو پھل اور فروٹ کہلانا چاہیے جس سے زچہ میں پائی جانے والی کمزوری کا خاتمہ ممکن بن سکے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں