لہڑی و گردونواح میں ہونیوالی حالیہ طوفانی بارشوں نے علاقے میں تباہی مچا دی

منگل 12 مئی 2015 16:41

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) سابق وفاقی وزیر و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لہڑی میر میرحسن ڈومکی نے کہا ہے کہ لہڑی و گردونواح میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے، بجلی کے ٹاورز متاثر ہونے سے علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہواہے ،پینے کے صاف پانی بھی سنگین بحران اختیار کرچکا ہے،طوفانی بارشوں سئے کھڑی فصلات تباہ ،علاقے کے لوگوں کا کروڑوں روپے کا نقصان صوبائی حکومت نوٹس لیتے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنا ئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لہڑی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بارئے میں صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طوفانی و موسلادھار بارش سے ضلع لہڑی میں ہونے تباہی کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ بارشوں سے بختیارآباد ڈومکی اور اس سے ملحقہ دیہاتوں کے پانچ بجلی کے ٹاور زمین بوس ہو گئے ہیں اور درجنوں ٹاوروں کی تاریں ٹوٹ گئی ہیں جس کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ شدید گرمی اور حبس کے باعث لوگ بلبلا اٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے بعد پینے کا صاف پانی بھی ناپید ہوچکا ہے اور لوگ پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ طوفانی بارشوں نے جہاں بجلی پینے کے صاف پانی سمیت نظام زندگی کو متاثر کیا ہے وہاں پر زمینداروں کی کھڑی فصلات بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جس سے مقامی زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور زمیندار اور کسان نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لہڑی میں بجلی کی فوری بحالی سمیت متاثرہ کسانوں اور زمینداروں کے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ یہاں کے غریب اور پسماندہ کسانوں کے معمولات زندگی بحال ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں