جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اپنا کر دار ادا کر رہی ہے، محمدجمال کھوسہ

پیر 4 مئی 2015 16:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) جے یو آئی رحمانیہ یونٹ کا اجلاس جمیعت علماء اسلا م کے ضلعی رہنماء محمدجمال کھوسہ منعقد ہوا اجلاس میں رحمانیہ یو نٹ کے امیر عبدالیاسر ،محمد نواز ،حاجی محمد رفیق ،محمد شفیق ،خالد خان و دیگر نے شرکت کی رحمانیہ یونٹ کے دستور ی اجلاس سے جے یو آئی رحمانیہ یونٹ کے امیر عبدالیاسرنے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اپنا کر دار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام امن ،اتحا د اور یکجہتی کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مغرب دہشت گردی اور اسلام کو جوڑنے کی مذموم کوشش کر کے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کر رہا ہے اور مسلمانوں کو اختلافات میں تقسیم در تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ مدارس اور علماء کرام پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر حکومت مغرب کو خوش کر نے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں 73کے آئین کو اسلام کا ضامن سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے فروغ اسلام میں کردار ادا کیا ہے اسے مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں