نواب چنگیز خان مری نے حلقہ انتخاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، دورس نتائج برآمد ہونگے ، عبدالرحمن لانگھاڑانی مری

ہفتہ 2 مئی 2015 17:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوہلو کے رہنماء میر ذاکر حسین بجارانی مری اور عبدالرحمن لانگھاڑانی مری نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر نواب چنگیز خان مری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی دورس نتائج برآمد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں اس پسماندہ علاقے کے لوگ ترقیاتی علاقوں کی صف میں شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواب چنگیز خان مری نے علاقے میں روڈ ،صحت ،پینے کے صاف پانی ،نکاسی آب ،جیسے بنیادی سہولیات عوام کو دیکر اجتماعی مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر اقدامات کر رہاہے غریب عوام کی ترقی ان کے اجتماعی مسائل کے حل میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ نواب جنگیز خان مری کی ذاتی دلچسپی ہے کہ یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کر کے عوام میں خوشحالی اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں