زراعت کے شعبہ میں جدت ،ترقی لانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت سبی

منگل 28 اپریل 2015 17:06

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت حاجی یونس بنگلزئی نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبہ میں جدت اور ترقی لانے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ملکی معیشت میں زراعت کے کردار سے انحراف ممکن نہیں زمینداروں میں کپاس کے معیاری بیج اور کھاد کی تقسیم کا آغاز ہوچکا ہے ،زمینداروں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے زرعی ماہرین سیمینارز اورمطالعاتی سرکل لگائے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمینداروں میں کپاس کے بیج کی تقسیم کے موقع پر صھافیون سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ زمیندار اور کسانوں کی حقیقی معنوں میں بحالی زراعت کے فروغ ہی سے ممکن ہوگا ،زرعی ماہرین کی مشاورت اور زراعت کے سنہری اصلوں پر عمل پیرا پوتے ہوئے زمیندار بہتر فصل کی کاشت کرکے زرمبادلہ میں اضافہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی اور گردونواح میں زراعت کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں جبکہ زمینداروں میں شعور وآگہی پھیلانے کے سیمینارز اور اسٹڈی سرکل بھی منعقد کیئے جارہے ہیں جس کے ذریعے زمیندار وں اور کسانوں میں منصوبہ بندی کے ساتھ کاشتکاری کی ترغیب دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ زمینداروں کی معشیت میں اضافہ بہترین کاشکاری ہی کے ذریعے ہی ممکن بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کیفروغ ہی سے کسان کی حالت بدلی جاسکتی ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں