تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ، کرنل وقاص ملک

ہفتہ 18 اپریل 2015 15:00

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ایف سی سبی کے کرنل وقاص ملک نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،ملک کے معماروں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرکے ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کر سکتے ہیں اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو دلچسپی کے ساتھ پڑھائیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول غریب آبادسبی میں مڈل کے اعلان نتائج کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے سکول کے ہیڈماسٹر نوراحمد بلوچ ،شاھد اقبال،اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی میر محمد اکرم لہڑی،حاجی مدثر محی الدین،میر لیاقت لغاری،سید انور شاہ ،راحت علی اور دیگر نے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کرنل وقاص ملک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں سے نقل کے خاتمے کا تہہ کر رکھا ہے اس مے لیے معاشرے کے ہر فرد کو چاہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہے کہ مڈل کے امتحانات میں بچوں نے دلچسپی کے ساتھ پڑھ کر پاس کیا میں پوزیشن لینے والے بچوں کو مبارک باد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ بچوں کو چاہے کہ دل لگا کر محنت کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،ملک کے معماروں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کے صف میں کھڑا کر سکتے ہیں اس موقع پر کرنل وقاص ملک نے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور بچوں کے لیے پانچ ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں