حکومت نے تعلیمی اداروں سے نقل کے خاتمے کا تہہ کر رکھا ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

نقل کرنے اور فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، میر سہیل الرحمن بلوچ

جمعہ 17 اپریل 2015 17:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء )ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت نقل کے خاتمے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں عوام اور والدین اپناکردار ادا کریں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج سبی کے امتحانی سنیٹر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او میر محمد انور کیھتران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں سے نقل کے خاتمے کا تہہ کر رکھا ہے اور نقل کرنے اور فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں معاشرے کے ہر فرد کو چاہے کہ وہ نقل کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں