بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہترین کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھاررہی ہیں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا کی چےئرمین میڈیا سیل بلوچستان چیٹر نذیر احمد کاکڑ سے بات چیت

اتوار 12 اپریل 2015 19:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہترین کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھاررہی ہیں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز یہاں چےئرمین میڈیا سیل بلوچستان چیٹر نذیر احمد کاکڑ سے ملاقات کے موقع پر تفصیلی بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سیل بلوچستان کے ممبر میر منیر احمد بگٹی بھی موجود تھے ، ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف بلوچستان سمیت ملک بھر کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیں جس کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کے سلگتے مسائل کو حل کرنے میں مددمل رہی ہے تعلیم صحت سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جارہا ہے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کیتلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کرتمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف کااعلان کردہ ترقیاتی فنڈ سے بلوچستان تریق خوشحالی کی جانب گامز ن ہوگا ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیمی اداروں کے قیام بلوچستان کو ماڈل صوبے بنانے میں مدد ملے گی ترقیات منصوبوں کی تکمیل سے ترقی خوشحالی کے ثمرات عوام کو جلد ہی ملے گے بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوامی مفادات کاہر صورت دفاع کرنے کیلئے منتخب عوامی نمائندے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقوں سے سرانجام دیتے نظر آرہے ہیں ظفراقبال جھگڑا نے کہا کہ کارکن کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں ن لیگ کے کارکنان قیمتی سرمایہ ہیں ہم اس قیمتی اثاثے کو کسی صورت ضائع نہیں کریں گے بلوچستان میں نظریاتی ورکرز کی وجہ سے مسلم لیگ ن سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی کارکناں کی محنت کو مرکزی قائدین رائیگاں نہیں جانے دیں گے مسائل کے حل کیلئے وہ تمام وسائل استعمال کریں گے جس کے باعث بلوچستان کے کارکناں کے مسائل کو حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کارکناں آپس میں اتحاد وتفاق کو برقرار رکھیں مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر لے جائیں اس موقع پر نذیر احمد کاکڑ نے مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جھگڑا کو بلوچستان مسلم لیگ ن کی کارکردگی کے حوالے سے آگہی بھی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں پارٹی دن بدن فعال ہوکر عوامی مسائل کے ھل میں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہیں ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت مرکزی وصوبائی قائدین عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کارکناں کی مشکلات بے روزگاری کیلئے بھی اپنا رول پلے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں