پاکستان تحریک انصاف سبی کی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی

جمعہ 10 اپریل 2015 22:39

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف سبی کا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مرکزی رہنما میر بابر مرغزانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی ومظاہرہ ،احتجاجی ریلی کاشہر کے مختلف علاقوں میں گشت،شہری عذاب میں مبتلا ہو گئے،معمولات زندگی متاثر،پاکستان تحریک انصاف سبی نے بجلی کے خلاف نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،میر بابر مرغزانی کا احتجاجی ریلی ومظاہرے سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق سبی میں جاری بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف سبی نے مرکزی رہنماء میر بابر مرغزانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ساقی چوک پر پہنچا کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی احتجاجی جلسے سیپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر بابر مرغزانی،ملک غلام مصطفی مری ،ذیشان علی، شیخ رشیدخجک ،میر خدائیداد رند اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی ایشیا کا گرم ترین علاقہ ہے اور سبی کی آگ برساتی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سبی کو لوڈ شیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دیا جائے لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور 24گھنٹوں میں 12سے16گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ اگر کسی علاقہ کا ٹرانسفارمر جل جاتا ہے تو دو دو ہفتوں کے بعد اس کی مرمت نہیں کی جاتی ہے اور یہاں کے غریب شہریوں خواتین بچوں بوڑھوں حتیٰ کہ مریضوں کو شدید گرمی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سبی نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں ہو تا تب تک پاکستان تحریک انصاف سبی کا کیسکو کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں