عظیم جنگی جنرل میر چاکر اعظم رند یونیورسٹی کے نام پر سیاسی جماعت کے عہدیداروں کا تعصب پر مبنی بیان قابل مذمت ہے،بی این پی عوامی ضلع سبی

بدھ 8 اپریل 2015 18:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )بی این پی عوامی ضلع سبی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ٹکری محمد اسلم جتوئی ،لیبر سیکرٹری ایم ڈی مری نے اپنے ایک مشترکہ مزمتی بیان میں کہا ہے کہ عظیم جنگی جنرل میر چاکر اعظم رند یونیورسٹی کے نام پر ایک سیاسی جماعت کے عہدیداروں کا تعصب پر مبنی بیان قابل مذمت حیران کن ہے تنگ نظر سیاسی نا بالغ کارکنوں نے چاکراعظم رند کے نام پر اعتراض کر کے اپنی تنگ نظری اور لسانیت کا ثبوت پیش کیا ہے جوکہ قابل مذمت عمل ہے چاکراعظم رند کے شخصیت اور نام پر اعتراض تاریخ سے ناواقف سورج کو انگلی سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں سبی چاکر اعظم رند کا مسکن رہا ہے چاکراعظم کا تاریخی قلعہ انکی نشانی اور بلوچ قوم کی میراث ہے تنگ نظری کی سیاست کر نے والے سبی کے غیور عوام کے درمیان نفرتوں کی دیوار کھڑی کر نا چاہتے ہیں اس سازش کو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور سبی کے غیور عوام نے ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت تعصب سے بالا ہوکرسبی کے عوام کی خدمت کر رہی ہے ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ ہمارے اکابرین کے خلاف بیان بازی کرے انہوں نے کہا کہ سبی میں چاکر اعظم رند کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے قیام کو خوش آئین قرار دیا انہوں نے کہا کہ چاکر اعظم یونیورسٹی سے نہ صرف سبی کے طلباء بلکہ گردونواح کے علاقوں کے طلباء بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عظیم جنگی جنرل میر چاکر اعظم رند کے تاریخی قلعے کو آریکیا لوجی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے اور چاکر روڈ پر واقع پبلک پارک کو بھی میر چاکر اعظم رند کے نام سے منسوب کر کے عوام درینہ خواب کو پورا کیا جائے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں