بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور امن وامان کی بہتری کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھاررہی ہے ،بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں

مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جھگڑا کی گفتگو

بدھ 8 اپریل 2015 15:59

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور امن وامان کی بہتری کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھاررہی ہے ،بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں ۔وہ چےئرمین میڈیا سیل بلوچستان چیٹر نذیر احمد کاکڑ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔

ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف بلوچستان سمیت ملک بھر کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیں جس کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کے سلگتے مسائل کو حل کرنے میں مددمل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیم صحت سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جارہا ہے۔

بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کیتلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کرتمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف کااعلان کردہ ترقیاتی فنڈ سے بلوچستان تریق خوشحالی کی جانب گامز ن ہوگا ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیمی اداروں کے قیام بلوچستان کو ماڈل صوبے بنانے میں مدد ملے گی ترقیات منصوبوں کی تکمیل سے ترقی خوشحالی کے ثمرات عوام کو جلد ہی ملے گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں