علاقے کی ترقی ،خوشحالی کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مداخلت کو برداشت نہیں کرینگے،وزیر سماجی بہبود بلوچستان

منگل 7 اپریل 2015 17:15

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)صوبائی وزیر سماجی بہبود و افرادی قوت و لیبر،تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز چاکرخان ڈومکی نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ہماری درینہ خواہش اور دعوت پروزیر اعلیٰ بلوچستان نے سبی کے تاریخی میلہ میں شرکت کر کے نہ صرف عرصہ دراز سے کسی وزیر اعلیٰ کی سبی میلہ میں شرکت نہ کر نے کے طویل وقفے کا تدارک کیا بلکہ انہوں نے ہماری بھرپور مطالبہ اور بلوچستان کے اہم تاریخی شہر سبی کے عوام کے امنگوں کے مطابق علاقے کے عوام کیلئے ترقیاتی کاموں کے مد میں پچاس کروڑ روپے ترقیاتی پیکج کا جو اعلان کیا اس کے لیے میں اور میرے حلقے کے عوام تہہ دل سے ان کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پر یہ بات میں واضح کرتا چلوں کہ ہمارا عزم علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ زندگی کی اہم ضروریات ان تک پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں ہم کسی قسم کی رکاوٹ یا کسی مداخلت کو ہر گز برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی پیکیج میرے علاقے کے غریب عوام کیلئے ہے کسی اور حلقے کے نمائندے کو اس میں مداخلت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی یہ ترقیاتی پیکج اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ اس پیکج کے تحت علاقے میں نکاسی آب ،سڑکیں ،بندات،صحت و صفائی ،کے منصوبوں پر خرچ کیے جاینگے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ہم بلوچ قوم کی تاریخی ورثے چاکر اعظم قلعہ کی بحالی کے لیے بھی کوشاں ہیں جس کا مقصد نہ صرف اپنے قومی ورثے کو محفوظ کرنا بلکہ اپنی ثقافت کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ دنیا کو اپنی عظیم قومی اور ثقافتی ورثے سے آشناء کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں