قدرتی آفات میں جانی و مالی نقصانات کی شرح کو کم سے کم رکھنے کیلئے ہائی رسک ایریا میں رہنے والے عوام کو شعوری آگاہی دینا ضروری ہے تاکہ حکومتی ریسکیوسے قبل ہی عوام اپنی مدد آپ کے تحت فوری ابتدائی بچاؤکے اقدامات اٹھاسکیں

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈائریکٹر پلاننگ محمداصغر کا تربیتی ورکشا پ سے خطاب

جمعرات 2 اپریل 2015 21:18

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈائریکٹر پلاننگ محمداصغر نے کہا کہ قدرتی آفات میں جانی و مالی نقصانات کی شرح کو کم سے کم رکھنے کیلئے ہائی رسک ایریا میں رہنے والے عوام کو شعوری آگاہی دینا ضروری ہے تاکہ حکومتی رسکیو سے قبل ہی عوام اپنی مدد آپ کے تحت فوری ابتدائی بچاؤکے اقدامات اٹھاسکیں، اخیالات کا اظہار انھوں نے اوسس ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام ایکشن ایڈ پاکستان کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی ورکشا پ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایک روزہ ورکشا پ میں مقامی سماجی تنظیموں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے رہنما ء تربیتی اصو ل بتا ئے گئے۔ڈایکٹر پی ڈے ایم اے نے کہا کہ قدرتی آفات میں بچاؤ اور امدادی امور میں پی ڈی ایم اے کا کردار محض پندرہ فیصد ہو تا ہے جب کہ پچھتر فیصد کردار مقامی کمیونٹی کا ہی ہو تا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عوام اپنے طور پر ان رہنما ء تدابیر کو اختیار کرنے کیلئے جس سے جانی اور مالی نقصانات کی شرح کو کم سے کم سطح پر رکھا جاسکے انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نبرد آزما ء ہونے کیلئے شعوری آگاہی کے پروگرامز حوصلہ افزاء اقدامات ہیں تا ہم اس کے لئے ضروری ہے کہ تربیت حاصل کرنے والے سماجی رہنما اور تمام افراد اس پیغام کی عوام میں بہتر ترویج کیلئے سفیرکے حیثت سے رضاکارانہ امور کو حقیقی معنوں میں سر انجا م دے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے بلوچستان افرادی قوت کی کمی کے با وجود بہتر حکمت عملی کے تحت دستیاب وسائل کو موثر طور پر برو ئے کا ر لارہی ہے او اس ضمن میں سماجی تنظیموں کے کر دار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،انھوں نے کہا کہ بلوچستا ن کی دیگر تنظیموں کو بھی اوسس فاؤنڈیشن کی تقلید کر تے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعوری آگاہی کے پروگرامز کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے تمام دیہی علاقوں میں اپنے خدمات پیش کرنی ہو ں گی تاکہ ریاست سماجی تنظیمیں اور عوام ملکر مصیبت کی گھڑی میں موثر طور پر قدرتی آفات سے نمٹ سکیں۔ورکشاپ کے اختتام پر پی ڈی ایم اے کے ڈایکٹر پلاننگ محمد اصغراور مقبول بلوچ نے تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں