بی این پی رہنماء رمضان سیلاچی کی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو سینیٹر بننے پر مبارک باد

جمعہ 13 مارچ 2015 22:49

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء)بی این پی کے رہنماء وڈیرہ رمضان سیلاچی نے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو سینیٹر بننے پر مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہا کہ موصوف کی کامیابی مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کی کامیابی ہے اور یقینابلوچستان کے حقوق اور مظلوم کی آواز کو جس طرح سے ڈاکٹر صاحب نے اجا گر کیا ہے اسی طرح سینٹ میں بھی وہ بلوچستان کے حقوق کے لیے اپنی آواز اٹھائیں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں