سبی میلہ مویشیاں صوبہ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،میررحمت صالح بلوچ،

میلہ ہمارے معاشرتی چہرے کا عکاس ہے،صوبائی وزیر صحت

بدھ 11 مارچ 2015 21:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)سالانہ سبی میلہ مویشیاں سبی سمیت صوبہ بھر کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،سالانہ میلہ ہمارئے معاشرتی چہرئے کا عکاس ہے،سبی میلہ بھائی چارئے ،امن اور اخوت کا درس دیتا ہے،سبی میلہ چاکر اعظم کی رکھی گئی روایت کا تسلسل ہے جس برقرار رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار سالانہ سبی میلہ کے پانچویں روز کی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے خطاب میں کیا ،اس موقع پر تقریب میں ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر افضل نودھانی،ڈسٹرکٹ پولیس افس میر انور کھیتران،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ شمسی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹر میاں منظور احمد،سیکٹر ہیڈ انفارمیشن آفیسر سعید احمد شاہوانی ،میر احسان گشکوری ،و دیگر نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں جو عوام کی تفریح و دلچسپی کا مظہر ہے جس میں بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرکے ملی یکجہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہی اپنے قومی تہوار جوش و جذبہ کے ساتھ مناتی ہیں اور جو جوش و خروش اور جوق درجوق عوام کی شرکت اور دلچسپی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سبی اور بلوچستان کے باسی زندہ قوم ہیں ،انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ کے نہ صرف سبی بلکہ صوبے بھرکی معشیت پر گہرئے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور مالداری کے شعبہ کو کافی حد تک پذیرائی حاصل ہوتی ہے میلہ میں مویشی منڈی جس میں روزانہ کروڑوں روپے کی خرید فروخت کی جاتی ہے اس سے یہاں کے مالداروں کے زرمبادلہ میں اضافہ سے مالداروں کی حالت خوشحال ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے مالداروں کو تمام سہولیات فراہم کرئے گی اور ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ مالداری کے شعبہ کو فروغ دیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ سبی میلہ میں زرعی نمائش انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں صوبہ بھر کے تمام موسموں کے پھلوں،سبزیات اور دیگر اجناس کو زمینداروں میں متعارف کرایا جاتاہے جو زراعت کے شعبہ کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتا ہے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے فلاور شو،ہارس اینڈ کیٹل شو سمیت آفیشلز میں نقد انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیئے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں