غریب گھرانوں کا اندراج کرکے امداد شروع کردی گئی ہے،ماروی میمن

منگل 3 مارچ 2015 20:22

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن وزیرمملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ پہلے فیز کے دوران مستحقین کی مطلوبہ تعداد کا ٹارگٹ پورا نہ ہوسکا جس میں ممبر پارلیمنٹ کے ذریعے غریبوں کی نشاندہی کی گئی اس لئے 2010ء میں دوبارہ گھر گھر سروے کیا گیا جس میں محکمہ شماریات اور دوسرے اداروں نے سروے کرایا جس کے تحت غریب گھرانوں کا اندراج کرکے امداد شروع کردی گئی ہے یہ مالی امداد پہلے ڈاکخانے کے ذریعے بعد میں ڈیبٹ کارڈ، موبائل فون اور بینکوں کے ذریعے مالی امداد کا کام شروع کیاگیا موجودہ نظام میں بینک اوراس کے دوسرے ادارے امداد تقسیم کرنے والے ایجنٹس غریب عورتوں سے کمیشن اور دھوکہ دہی سے پیسے کاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سبی کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ماروی میمن نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایسے ایجنٹس اور اداروں کو برداشت نہیں کریں گی ان کے خلاف مہم چلائے گی تاکہ غریب عورتوں کو ان کے ماہانہ وظائف کے پورے پیسے مل سکیں انہوں نے کہا کہ کچھ غریب فیملیز پچھلے سروے کی وجہ سے اپنے آپ کو شامل نہیں کرواسکیں لہذا اس پر غور کیا جارہا ہے کہ نئے سروے میں اسے شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایک اچھے نظام اور پالیسی کے تحت سروے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب ترین افراد کے گھرانوں کا اندراج کیا جائے اور غربت کے خاتمے میں وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کا مشن پورا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں