فرسٹ فرنٹئیر کور T20چیمپین شپ ڈی ایم جمالی ریجن ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل

جمعہ 27 فروری 2015 22:43

سبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)فرسٹ فرنٹئیر کور T20چیمپین شپ ڈی ایم جمالی ریجن ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ اختتام پذیر ہوااختتامی میچ کے مہمان خاص کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل احسن زیدی تھے اختتامی میچ میں سبی ٹائیگرز بمقابلہ سبی وائر ریر کھیلا گیا سبی وائریر کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں 134رنز بنائے اور 135رنز کا ہدف دیا جس میں سبی وائر یر کے اوپنر بیٹسمین یاسر علی نے شاندار نصف سینچری اسکور کی جواب میں سبی ٹائیگرز نے اپنے ابتدائی بلے بازکھودے لیکن کیپٹن جبران علی اور وائس کپتان سرور مرغزانی کی شاندار پارٹنر شپ کی بدولت سبی ٹائیگرز کی پوزیشن مستحکم ہوئی کپتان نے میچ کھیلی اور اس ٹونامنٹ میں 50رنز اسکور کیے لیکن اس موقع پر کپتان جبران علی بھی آؤٹ ہوگئے جبران کے آؤٹ ہونے کے بعد مایہ ناز آل راؤنڈر سائینداد سیلاچی نے کمان اپنے ہاتھوں میں لی اور آخری اوور میں سائینداد سیلاچی نے چھکا رسید کر کے میچ جیتا اور سبی ٹائیگرز کو چیمپین بنایا فرسٹ فرنٹئیر کور T20چیمپین شپ ڈی جمالی ریجن ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایف سی سبی کے کمانڈنٹ کرنل احسن زیدی تھے اس موقع پرراجہ وقارلزمان کیا نی ،میر عبد الحمید مری ،ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی بھی موجود تھے اختتامی تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ ریجنل سطح پر ایک بڑا ٹورنامنٹ منعقد کرائے لیکن یہ ٹونامنٹ میری توقعات سے بڑھ کر تھا اور جس طرح کا یہ ٹورنامنٹ تھا اس کا فائنل بھی اسی طرح کا ہوا اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے اسی بات سے خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ فرنٹئیر کور نہ صرف امن و امان بلکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی دن رات کوشاں ہے آخر میں مہمان خصوصی کما نڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی نے ونر اور رنر اور تمام منتظمین ٹورنامنٹ صحافیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں