معذور افراد معاشرے کے ناکارہ نہیں ، خصوصی افراد ہیں،معذور افراد کو کارآمد شہری بناکر ان کی صلاحیات سے استعفادہ حاصل کیا جائے گا ، غلام علی بلوچ

جمعہ 27 فروری 2015 22:43

سبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء )کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا کہ معذور افراد معاشرئے کے ناکارہ نہیں بلکہ خصوصی افراد ہیں،معذور افراد کو کارآمد شہری بناکر ان کی صلاحیات سے استعفادہ حاصل کیا جائے گا،معاشرئے میں خصوصی افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، معذور افراد کی بحالی کے لیے سبی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحادمعذوران ویلفیئر سوسائٹی کے ضلعی صدرآفتاب احمد اور جنرل سیکرٹری شوکت علی جمالی کی قیادت میں خصوصی افراد کے وفد سے بات چیت میں کیا،قبل ازیں اتحاد معذوران ویلفیئر سوسائٹی کے وفد نے سبی کے معذور افراد کو درپیش مسائل سے تفصیلاً آگا ہ کیا،اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد پر خصوصی توجہ دئے کر ان کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہمارئے معاشرئے کے خصوصی افراد ہیں جو خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور خصوصی افراد جو خداداد صلاحیتوں کے حامل ہیں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں سماج کا کارآمد شہری بنایا جائے گا،تاکہ نارمل شہریوں کی طرح خصوصی افراد بھی اپنے ملک و سرزمین کی حقیقی معنوں میں خدمت میں اپنا کردار ادا کرسکیں،انہوں نے کہا کہ معاشرئے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ خصوصی افراد کے استحقاق کا خیال رکھیں اور ان کے ساتھ پیار اور شفقت کے ساتھ پیش آئیں تاکہ ان خصوصی افراد کا استحقاق مجروح ہونے سے بچ سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھر کوشش رہے گی کہ خصوصی افراد کے مسائل محدود وسائل میں رہتے ہوئے حل کریں اور ان کا حق ان تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرئے کے ان خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑئے گی بلکہ ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،دریں اثناء کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے معذور افراد کے لیے قائم کیے جانے والے بحالی کے ادارہ اتحاد معذوران کے دفتر کے لیے پانچ ہزار روپے نقد جبکہ دو عدد سلائی مشین اور ایک عدد پنکھا بھی دینے کا اعلان کیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں