مہذب پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے اقلیتوں کوحقوق و تحفظ فراہم کرنا ناگزیر ہے، ڈی پی او سبی

بدھ 25 فروری 2015 20:42

سبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران وونگ کمانڈر سبی سکاوٴٹس لیفٹیننٹ کرنل محمد وقاص ملک نے کہا ہے کہ مہذب پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے اقلیتوں کوحقوق و تحفظ فراہم کرنا ناگزیر ہے عالمی سطح پر ہمیں اب باور کرانا ہوگا کہ سبی سمیت ملک بھر میں آباد تما م مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے سبی سمیت بلوچستان بھر میں آباد ہندوبرادری ویگر تمام اقلیتی برادری محب وطن پاکستانی ہے جو ملک کی ترقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں وسائل میں رہ کر ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتی برادری کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے پولیس و سبی سکاوٴٹس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کے بہترین ٹیم ورک کی بدولت سبی مثالی علاقہ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاشواتری کے برت کے حوالے سے شنکر مندر سبی میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر عبدالرحیم بنگلزئی ،ملک سلیمان شاہوانی ،ہندو پنچائت سبی لہڑی کے سیوارم ، دیوان چند،مکھی گلشن کمار،ڈاکٹر سدھام چند، جہانگیر رام ، سنتوش کماری گھنشام داس ،چوہدری کنیالعل ، چگدیشن کمار، گھنشام داس ،اجیت کماری راجیش کمار عرف گنگا ،بھگت کمار موہن داس سمیت میڈیا کے ساتھی ہندو برادری کے سینکڑوں افراد موجود تھے مقررین نے کہا کہ ہندوبرادری محب وطن پاکستانی ہیں جو تعمیر وطن میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں وسائل میں رہ کر ان کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے ان کے تمام وسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ درپیش مسائل کا بھی ازالہ کیا جائے گاپروقار تقریب میں ہندوبرادری کے بچوں نے مختلف حوالوں سے ٹیبلو پیش کرکے محفل کا چار چاند لگا ئے۔

(جاری ہے)

تمام مہمانوں نے بچوں کے پیش کئے گئے ٹیبلو دیکھ کر ان کو خوب داد دی اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری و ایکتا ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر بسنت کمار لہڑی و جنرل پنچائت کے صدر دیوان چند ، کونسلر جیرام داس ،سنتوش کمارودیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ سانحہ پشاور میں ہندو برادری بھی مسلمانوں کے دکھوں اور غم میں برابر کی شریک رہی ہم نے اظہار یکجہتی کے طور پر شمع بردار ریلیاں بھی نکا ل کر سانحہ پشاور کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ بچے پھول ہوتے ہیں اور پھولوں سے صرف محبت کی جاتی ہیں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات سے ہمارے دل بھی خون کے آنسو روتے ہیں اقلیتی برادری ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی ہر فورم پر مذمت کرتی ہیں اس موقع پر انہوں مقررین نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پاک افواج ،ایف سی اور پولیس کی کاوشوں کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پاکستان کی بہادر افواج ۔

ایف سی اور باصلاحیت پولیس موجود ہے ۔پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آسکتی ہم پاکستانی فوج، ایف سی اور پولیس کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران کی کاشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے علاقہ کا چار ج لیا ہے سبی میں مثالی امن بحال ہوا ہے ہماری جان ومال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت آج ہندوبرادری سکون سے اپنے کاروبار میں مگن ہے اور ایسے ایماندار آفیسر کی بدولت پولیس کا معیار بلند ہوتا ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں