امتحانات کے دوران نقل کا خاتمہ ناگزیر ہے، ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہ کر نقل کے ناسور کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرے گی نقل کی فراہمی میں ملوث کسی بھی اہلکار کو نہیں چھوڑیں گے،

کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 فروری 2015 21:48

سبی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء )کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ نقل کا خاتمہ ناگزیر ہے نقل ہونہار طلباء وطالبات کے حق پر ڈاکہ زنی ہے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہ کر صوبائی حکومت کے حکام پر نقل کے ناسور کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرے گی نقل کی فراہمی میں ملوث کسی بھی اہلکار کو نہیں چھوڑیں گے نقل کے ناسور کے خلاف اساتذہ کرام والدین کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے سبی میں میڑک کے سالانہ امتحانات کے موقع پر مختلف سینٹروں کا دورہ کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر سبی اعظیم انجم ہانبھی بھی موجود تھے مختلف سینٹروں میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کرام نے نقل کی روک تھام کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی کمشنر سبی ڈویژن نے اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے خاتمے کے لئے ہم سب کو میدان عمل میں آنا ہوگا اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے نقل کا خاتمہ ناگزیر ہے تعلیم یافتہ سبی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے نقل کی روک تھام ضروری ہے تاکہ سارا سال محنت ولگن سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے حق پر ڈاکہ زنی نہ کی جاسکے انہوں نے تمام طلباء وطالبات کو ہدایت کی کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اور نہیں بلکہ محنت سے امتحان دیں تاکہ تعلیم ان کی ہر قدم پر رہنمائی کرسکے انہوں نے کہا نقل کے ناسور کے خاتمہ کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نقل کے خاتمے کیلئے بھی اپناکردار ادا کریں بعدازان انہوں نے مختلف گرلز وبوائر اسکولوں کا بھی دورہ کیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں