مچھ میں کان میں گیس بھر جانے کے باعث 2 کان کن جاں بحق

بدھ 18 فروری 2015 16:28

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان میں گیس بھر جانے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقہ مچ میں کوئلہ کی کان میں زہر یلی گیس بھر جانے سے کان میں کام کرنے والے فیض بادشاہ ولد عمر محمد، اور ثاقب ولد عالم زیب اعوان کانکن موقع پر جان بحق ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال مچ لے جایا گیا ضروری کاروائی کے بعد جان بحق ہونے والے مزدوروں کی لاش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا جان بحق ہونے والوں کو تعلق خیبر پشتونخوا کے علاقہ سوات سے بتایا جاتا ہے مزید کاروائی مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں