سبی میں ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناکردھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا

منگل 17 فروری 2015 22:03

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) ایف سی کی کاروائی ،تخریب کاری کی کوشش ناکام،دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیاگیا،کاروائی میں سات کلو گرام دھماکہ خیز مواد سمیت،ڈیٹونیٹرز،کلاشن کوف،ٹی ٹی پسٹل،لیپ ٹاپ و موبائل فون برآمد،تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احس رضا زیدی،87ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل برکت علی نے چھترکے مقام سے سڑک کے کنارئے نصب دھماکہ خیز بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا جبکہ سات کلو گرام دھماکہ خیز مواد سمیت ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ہے،دریں اثناء چھتر کے علاقہ میں چھاپوں کے دوران ایف سی نے بھاری مقدار میں اسلحہ و راؤنڈز بھی برآمد کرلیے ہیں جن میں دوعدد کلاشن کوف،تین عدد ڈبل بیرل بندوقیں،دو عدد ٹی ٹی پسٹل،176ایس ایم جی راؤنڈز،16ٹی ٹی پسٹل کے راؤنڈز،موبائل فون ،لیپ ٹاپ کے علاوہ نٹ بولٹ بھی برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے ہیں تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ،ایف سی حکام کے مطابق سڑک پر دھماکہ خیز مواد تخریب کاری کی نیت سے نصب کیا گیا تھا جسے ایف سی نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں