تعلیمی معیار کو بلند اور اساتذہ و طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے تمام اسکولوں کو بائیو میٹرک کیا جارہا ہے، کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ

منگل 17 فروری 2015 22:02

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء)تعلیمی معیار کو بلند بنانے اور اساتذہ و طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسکولوں کو بائیو میٹرک کیا جارہا ہے ،اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ واٹراینڈ سینی ٹیشن ی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ،سبی ڈویژن میں تعلیمی سیکٹر میں کام کرنے والی این جی اوز چھتری کاکردار ادا کررہی ہیں ،یونیسف کے تعاون سے اسکولوں میں سہولیات پہنچانے کا عمل خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان کے سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ سطحیٰ اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں یونیسیف کے نمائندے رابرٹ پوٹری،جَون اکیجا،یونیسف اسلام آبادیونیسیف سے جاب مدد،یونیسکو بلوچستان کے سربراہ قیصر جمالی،یونیسف کوئٹہ پلوشہ جلالزئی،نصیب کاکڑ، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن مزمل ہالیپوٹہ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سید انور شاہ،ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ریاض عباس شاہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمیل کوثر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری،ڈائریکٹر ترقیات وقارالزماں کیانی سمیت دیگر ڈویژنل و ضلعی آفیسران نے شرکت کی ،قبل ازیں ڈویژنل ڈائریکٹر سید انور شاہ نے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،یونیسیف کے نمائندئے رابرٹ پوٹری ،جون اکیجا و دیگر کو سبی ڈویژن میں بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان کے سلسلے میں ہونے والے اقدامات کے بارئے میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ سبی ڈویژن کے 1774اسکولوں میں 7836معلم اور معلمات اپنے فرائض سرانجام دئے رہے ہیں جبکہ سبی ڈویژن کے اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سبی ڈویشن کے تمام اسکولوں کو بائیومیٹرک سسٹم سے منسلک کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کاآغاز سبی سے کردیا گیا ہے جس کے ذریعے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ اور طلباء کی حاضری کوچیک اینڈ بیلنس بھی آسانی سے کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیم کا خلاء پرائمری اور مڈل کی سطح پر زیادہ پایا جارہا ہے جس کی بنبیادی وجہ پرائمری اور مڈل میں ہی طلباء تعلیم کا سلسلہ چھوڑ دیتے ہیں ،اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا کہ سبی ڈویژن کے تمام اسکولوں کو ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کے بعد تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں منثبت مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں تعلیمی سہولیات سمیت بچوں کو صحت عامہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت بلوچستان کوشاں ہے جبکہ اس ضمن میں یونیسیف کے اقدامات بھی قابل ستائش ہیں جن کی کاشوں کی بدولت اسکولوں میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،اس موقع پر یونیسیف کے نمائندہ رابرٹ پوٹری ،جون اکیجا اور پلوشہ جلالزئی نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں جو مسائل کی نشاندہی کرکے ان کا حل تلاش کریں گی جبکہ ایجکوکشن محکمہ کی دیگر محکموں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ کوآرڈینیشن بھی ناگزیر ہے تاکہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور سہولیات بہم پہنچانے میں معاونت مل سکے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں